پچاس برس مکمل ہونے پر جیمز بانڈ کی اشیاءکی نمائش
رائٹرزپیرس:مشہور ہالی ووڈ فلم جیمز بانڈ کے پچاس برس مکمل ہونے کے موقع پر فرانس میں جیمز بانڈ کے ملبوسات ، گاڑیوں اور دوسری اشیاءکی نمائش کی جارہی ہے۔
ہالی ووڈ کی مشہور سپر ہٹ سیریز جیمز بانڈ کی سب سے پہلی فلم ڈاکٹر نمبر انیس سو باسٹھ میں تہکہ مچانے آئی۔جس کے بعد فلم کے لگاتار بیس سے زائد حصوں نے مداحوں کے دلوں پر راج کیا اور اب جیمز بانڈ فلمی تاریخ کی سب سے لمبی سیریز بن گئی ہے ، جس کا آخری حصہ اسپیکٹر گزشتہ برس باکس آفس پر کامیاب رہا۔
اس فلم کے پچاس سال مکمل ہونے کے اعزاز میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جیمز بانڈ سیریز میں استعمال ہونے والی اشیاءکے حوالے سے نمائش ک اہتمام کیا گیا ہے.
فلموں کی تیاری کے لیے ڈرائنگ بورڈ پر بنے خاکے،عمارتوں اور مشہور مقامات کے ماڈل رکھے گئے۔نمائش میں فلم یو اونلی لیو ٹوائس کا آتش فشاں بھی مداحوں کے لیے رکھا گیا۔
نمائش میں جمیز بانڈ کی گاڑیاں اور ملبوسات بھی رکھے گئے جسے دیکھنے مداحوں کا ہجوم بے تاب نظر آیا۔نمائش میں رکھی گئی تمام اشیاءجیمز بانڈ کے چاہنے والوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جہاں شرکا من پسند سیریز کی اشیاءکو قریب سے دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔
جیمز بانڈ کی اشیاءکی نمائش کا سلسلہ چار ستمبر تک جاری رہے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔