سلمان خان نے ننھی پرستار کو فلم میں کاسٹ کرلیا
ممبئی:بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم بجرنگی بھائی جان دیکھ کر رونے والی ننھی پرستار کو فلم میں کاسٹ کر لیا،جو ان کی آنے والی فلم سلطان میں ان کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان جہاں اپنے دبنگ اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں انہیں اپنی دریا دلی کی وجہ سے بھی الگ پہچان حاصل ہے، اور اب انہوں نے اسی فیاضی کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے۔فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہونے کے بعد سلمان خان کی ایک ننھی پرستار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں ننھی پری نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش کے ساتھ دبنگ خان کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ویڈیو دیکھ کر بالی کے رابن ہڈ کا دل پگھل گیا اور انہوں نے ننھی فین کے خواب کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے فلم سلطان میں کاسٹ کر لیا۔دبنگ خان کی ننھی مداح فلم میں اپنے من پسند فنکار کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔
چھ جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلرز کے روپ میں نظر آئیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔