سنسنی خیزفلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کا ٹریلر مقبول

شائع 17 اپريل 2016 10:30am
tazran فائل فوٹو

لاس اینجلس:بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول کردار ٹارزن پر مبنی سنسنی خیزفلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کا ٹریلر مقبول ہوگیا۔ فلم یکم جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکشن تھرلر فلم میں یکم جولائی کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔فلم میں مرکزی کردار الیگزینڈر اور مارگریٹ روبی ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ٹارزن کے گرد گھومتی ہے جس میں لندن میں مقیم ٹارزن جنگل میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کی وجہ سے واپس جنگل چلا جاتا ہے اور پھر ٹارزن اپنے جنگلی جانور دوستوں کے ساتھ مل کر جنگل سے مجرموں کا صفایا کرتا ہے۔

فلم کے ہدایتکارڈیوڈ ییٹس اس سے قبل ہیری پوٹر سیریز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔وارنر بروس کے بینر تلے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن یکم جولائی کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔