پرتیوشا بینرجی کیس ،مرکزی ملزم راہول کو رشوت لیکر بچانے کا الزام

شائع 17 اپريل 2016 03:53pm

ppp_image

فائل فوٹو

ممبئی :آنجہانی پرتیوشا کے والد نے ڈاکٹرز پر مرکزی ملزم راہول کو رشوت لے کر بچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پرتیوشا بینر جی کیس تاحال معمہ بنا ہوا ہے اور ابھی تک اس حوالے سے تحقیقات اختتام پذیر نہیں ہوئی ہیں ۔بھارتی ذرائع و ابلاغ کے مطابق اب پرتیوشا کے والد نے بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن میں ایک درخواست دائر کی ہے ۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ممبئی کا شری سائے ہسپتال کیس کے مبینہ طور پر مرکزی ملزم راہول راج سنگھ کو رشوت لے کر تحفظ فراہم کررہا ہے۔

دوسری طرف لیڈی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ وہ پرتیوشا کے والد کے جذبات کا انداز ہ کرسکتی ہیں تاہم راہو ل سنگھ کی صحت اور علاج سے متعلق پہلے ہی پولیس کو وقتافوقتا آگاہ کرتی رہی ہیں ۔پہلے ان کا مریض راہو ل اکثر بیشتر خودکشی کے خیالات کا تذکرہ کرتا رہتا تھا لیکن اب علاج کے بعد پہلے سے بہتر ہے ۔

راہول سے پرتیوشا خودکشی کیس میں تفتیش جاری ہے اور ان پر اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کا الزام ہے تاہم کورٹ سے عبوری ضمانت پررہائی کے بعد سے راہول تین اپریل کو ناساز طبیعت کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے جہاں ان کا مسلسل دوہفتے تک علاج جاری رہا ہے لیکن اب ڈاکٹرز نے ان کو صحت یاب قرار دے کر برخواست کردیا ہے ۔