چہرہ بتائے بیماری کا احوال
اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جب آپ بھرپور نیند نہیں لیتے تو آپ کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے ہوجاتے ہیں، یہ بات سو فیصد درست بھی ہے۔ اسی طرح کئی ایسی بیماریاں ہیں جوکہ آپ کے چہرے پر نمودار ہوجاتی ہیں۔
چینی ماہرین کے مطابق چہرہ پر موجود نشانات، دانے، حلقےاور دیگر چیزیں کسی نہ کسی بیماری کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں، ان تمام چیزوں کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔
چین کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ہمارے چہرے پر موجود آنکھیں، ناک ، ہونٹ اور گال کا تعلق اندرونی اعضاء سے بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اندرونی جسم میں جب کوئی تکلیف ہوتی ہے تو وہ تکلیف چہرے پر بھی ظاہر ہوجاتی ہے۔
حال ہی میں چینی ماہرین نے بیماریوں کا پتہ چلانے کیلئے چہرے کا ایک تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے جس کے مطابق
٭ چہرے پر موجود ماتھے کا تعلق چھوٹی آنت سے ہوتا ہے، اگر آپ زیادہ مقدار میں چکنائی والے کھانے کھاتے ہیں اور آپ کی نیند بھی کم ہے ،تو ان تمام چیزوں سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ آپ کا نظام ہاضمے کو سست بنادیتی ہیں۔
٭ بھنوؤں کے درمیانی حصے کا تعلق جگر سے ہوتا ہے، زیادہ گوشت کھانے سے آپ کے اس حصے میں چھوٹے دانے نمودار ہوجاتے ہیں،جوکہ بیان کرتا ہے کہ آپ کا جگر صحیح کام نہیں کرتا۔
٭ بھنوؤں کےڈیزائن کا تعلق گردوں سے ہوتا ہے۔ اگر آپ کا دل کمزور ہے اور خون کا دورانیہ اچھا نہیں تو ان باتوں کا اندازہ بھنوؤں کےڈیزائن سے لگایا جاسکتا ہے۔
٭ ناک کا تعلق دل سے ہوتا ہے۔ اگر آپ کی ناک پر آئل اور دانے رہتے ہیں تو آپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔
٭گالوں کے اوپری حصے کا تعلق پھیپھڑوں سے ہوتا ہے۔، گالوں پر موجود داغ یا دانے بتاتے ہیں کہ آپ بہت زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
٭ گالوں کاتعلق پھیپھڑوں اور گردوں سے ہوتا ہے، جب آپ ذہنی دباؤمیں ہوتے ہیں تو آپ کے گال پر دانے نمودار ہوجاتے ہیں جس کے باعث آپ کا چہرہ خراب لگنے لگتا ہے۔
٭ ٹھوڑی کا تعلق معدے سے ہوتا ہے.زیادہ کیفین کے استعمال سے آپ کی ٹھوڑی والے حصے کا رنگ گہرا ہونے لگتا ہے، یہ بتاتا ہے کہ آپ کا معدہ ٹھیک کام نہیں کررہا ۔
نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لیے ہے۔ بیماری کی بہتر تشخیص کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔