شاہ رخ سے گورو تک کا سفر

شائع 22 اپريل 2016 05:37am

sharukh to gaurau

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم فین کومداحوں کی جانب سے زبردست پزیرائی حاصل ہورہی ہے ،شاہ رخ نے فلم میں پچیس سالہ گورو اور پچاس سالہ آریان کاڈبل رول نبھا کر اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

پچاس سال کے آدمی سے پچیس سال کے لڑکے تک کا سفر اتنا بھی آسان نہیں تھا ،شاہ رخ کو آریان سے گورو بننے کیلئے کن مشکلات سے گزرنا پڑا ،کتنی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا اس کا اندازہ لگا نا بہت مشکل ہے۔

شاہ رخ سے آریان تک کے سفر کیلئے ہالی وڈ کے مشہور میک اپ آرٹسٹ گریگ کینم کی خدمات حاصل کی گئیں ،گریک نوبار اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو چکے ہیں جبکہ تین بار وہ یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔شاہ رخ نے گریگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام گریگ سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا تھا۔

یش راج فلمز کی جانب سے شاہ رخ سے گورو بننے کے مراحل پر مشتمل ویڈیو مداحوں کیلئے جاری کی گئی ہے،اس ویڈیو کو بیحد پسند کیا جارہا ہے،ہمیں یقین ہے آپ بھی اسے بیحد انجوائے کریں گے۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس