سابق ہاکی پلیئرعمران وارثی کی شوبز میں انٹری

شائع 22 اپريل 2016 01:49pm

hockeyplayer_image

فائل فوٹو

ماسکو :ہاکی کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق اولمپیئن عمران وارثی نے شوبز کی دنیا میں انٹری دیدی۔ عمران وارثی نے روسی گلوکار کے گانے میں بطور اداکار ڈیبیو کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سو کے قریب میچز کھیلنے والے سابق اولمپئن عمران وارثی نے اب شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔روسی زبان کے ایک وڈیو سانگ میں عمران وارثی، اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ہاکی کیرئیرکے اختتام پرعمران وارثی روس چلے گئے تھے اور وہیں شادی بھی کرلی۔ عمران وارثی نے سماجی ویٹ سائیٹ پراپنی ماڈلنگ کی تصاویر بھی شیئرکیں۔