ٹائیگر شروف اورشردھا کی فلم ”باغی “کا نیا ساؤنڈ ٹریک جاری

شائع 23 اپريل 2016 11:15am
  baaghi30000000000
ممبئی:بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اور شردھا کپور کی فلم باغی کا ایکشن سے بھرپور نیا ساوٴنڈ ٹریک جاری کر دیا گیا،فلم رواں ماہ سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔۔
ٹائیگر شیروف اور شردھا کپور کی ایکشن سے بھرپور فلم 'باغی' کا نیا ٹریک فائیٹ ٹو ریڈی گیٹ کا ساوٴنڈ ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ریلیز کر دیا۔لاوٴڈ میوزک اور ایکشن سے بھرپور ساوٴنڈ ٹریک میں شردھا کپور اور ٹائیگر شیروف کو فائٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔
فلم میں ٹائیگر شروف ایکشن سینز کے ساتھ ڈانس کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے تو ساتھ ہی شردھا کپور بھی پہلی بار ایکشن رول میں دکھائی دیں گی،فلم میں ٹائیگر شیروف اپنے پیار کو بچانے کی خاطر دنیا سے ٹکرا جاتے ہیں جبکہ شردھا کپور کسی ماہر فائٹر کی طرح ان کا ساتھ دیتی ہیں۔
فلم باغی انتیس اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،فلم کی کامیابی کیلئے شردھا اور ٹائیگر بھرپور پروموشن مہم چلا رہے ہیں۔