سلمان خان ریو اولمپکس میں مداحوں کو محظوظ کرینگے
فائل فوٹونئی دہلی:بالی ووڈ چلبل پانڈے سلمان خان رواں سال کے ریو اولمپکس میں مداحوں کو خوب محظوظ کریںگے۔ سلمان خان کو ریو اولپکس کے لیے بھارت کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
انڈین اولمپکس ایسو سی ایشن نے بالی ووڈ ادااکار سلمان خان کو ریو اولمپکس دوہزار سولہ کے لیے بھارت کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔ سفیر بنانے کا اعلان دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔
سلمان خان اولمپکس میں مختلف کھیلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے خیر سگالی سفیر کے طورپر جائیں گے۔
نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑی بھی موجود تھے۔جنہوں نے سلمان خان کے سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔