فلم کنگ فو پانڈہ تھری نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا
فائل فوٹونیویارک :فلم دی جنگل کے بعد اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈہ تھری نے انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ بتیس کروڑ کا بزنس نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
رواں سال جنوری کے اختتام پر ہالی ووڈ مارشل آرٹ اینی میٹڈ کامیڈی فلم کنگ فو پانڈہ تھری امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی،جسے شائقین کی بھرپور پذیرائی ملی۔
فلم نے ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس آفس پر تابڑ توڑ حملے کئے اور لگاتار کئی ہفتے باکس آفس پر پہلی اور دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔فلم کنگ فو پانڈہ کی یہی مقبولیت بھارت میں بھی ہونے لگی، فلم رواں ماہ بھارت میں ریلیز ہوئی جس نے بھارتی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
فلم نے ریلیز سے اب تک بتیس کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جبکہ مزید کامیابی بھی متوقع ہے۔ بھارت میں ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلموں کے حوالے سے کنگ فو پانڈہ نے بزنس کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔