سلمان اولمپکس کے سفیر ، اولمپیئن میکھا سنگھ کی تنقید
فائل فوٹونئی دہلی :بھارت میں سلو بھائی کو اولمپکس کا خیرسگالی کا سفیر منتخب کرنے پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔بھارتی لیجنڈری اسپرنٹر میکھا سنگھ نے کہا ہے کہ اس عہدے کیلئے کسی کھلاڑی کو منتخب کیاجانا زیادہ بہتر تھا ۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق میکھا سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کا سلمان خان سے کسی بھی قسم کا ذاتی اختلاف نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں خیر سگالی کے سفیر کے طور پر کسی کھلاڑی کو منتخب کیا جانا زیادہ بہتر ہوتا ۔انہوں نے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے نظر ثانی کریں ۔
میکھا سنگھ کا کہنا تھاکہ پہلی مرتبہ تاریخ میں کسی بالی وڈ ہیرو کو بحیثیت اولمپک کا سفیر دیکھ رہے ہیں ۔اس موقعے پر انہوں نے سوال کیا کہ کیا کبھی بالی وڈ نے کسی میگا ایونٹ کیلئے اپنا سفیر کسی کھلاڑی کو مقرر کیا ہے ۔
لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے اولمپیئن یوگیشور سنگھ نے بھی اس فیصلے کو تنقید کا نشا نہ بنایا ۔یوگیشور کا کہنا تھا کہ وہ اس انتخاب کا مقصد تاحال سمجھ نہیں سکے ہیں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔