شاہ رخ کو فلموں کے حوالے سے محتاط رہنا چاہئے،رام گوپال ورما
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز اور ہدایت کار رام گوپال ورما نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلموں کے انتخاب کے حوالے سے محتاط رہنا چاہئے۔
بھارتی خبر رساں ادارےانڈین ایکسپریس کے مطابق رام گوپال ورمانے شاہ رخ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم فین کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کو اپنی غلطیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،جو غلطی ماضی کے اداکار کمل حاسن نے کی انہیں وہی غلطی نہیں دوہرانی چاہئے۔
انہوں نے فلم فین میں شاہ رخ کو ایک پاگل پرستار کا کردار نبھاے پر آڑے ہاتھوں لیا،ان کاکہنا تھا کہ شاہ رخ کو وہی رہنا چاہئے جو وہ ہیں انہوں نے فلم میں کردار نبھانے کیلئے اپنی شخصیت میں بہت تبدیلیاں کیں ،یہ تبدیلیاں ان کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے اداکار کما ل حاسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بالکل یہ ہی غلطی کمل نے بھی کی تھی وہ رجنی کانت سے بڑے اداکار ہیں لیکن آج رجنی کانت ان سے زیادہ مشہور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ کو اداکار سلمان خان سے سیکھنا چاہئے ،سلمان جو ہیں وہ ہی رہتے ہیں کبھی بھی اپنے آپ کو بدلتے نہیں ہیں اوراگر شاہ رخ نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا تو وہ سلمان سے کمتر نظر آئیں گے۔
Megastar SRK becoming ordinary fan,dwarf etc is as big a same blunder as what Kamal Hasan did to lose his stardom to Rajnikant(Salman Khan)
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) April 23, 2016
Kamal was as big a superstar as Rajnikant till he started doing dwarf,fat,tall etc nd as a fan I hope SRK doesn't listen to wrong advisers
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) April 23, 2016
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔