سلمان خان کی منگنی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

شائع 25 اپريل 2016 08:21am

salman khan1

نئی دہلی:بولی وڈ کے معروف دبنگ اداکار سلمان خان اپنی شادی کے حوالے سے فلم انڈسٹری اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں ،وہ شادی کب کریں گے؟کس سے کریں گے؟یہ بات ہر کوئی جاننا چاہتا ہے،اسلئے جب بھی سلمان کی شادی کے حوالے سے کوئی خبر آتی ہے پورا میڈیا یہ جاننے کی کوششوں میں لگ جاتا ہے کہ وہ کس سے شادی کررہے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے زی نیوز کے مطابق ان دنوں یہ خبر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ سلمان نے اپنی گرل فرینڈ لولیا وینچر کے ساتھ خفیہ طور پر منگنی کرلی ہے۔

بھارت کی معروف سیاستدان اور اداکارہ بینا کک خان فیملی کے انتہائی قریب سمجھی جاتی ہیں،انہوں نے کچھ تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سلمان اور لو لیا ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

ایک تصویر میں سلمان پانی کا پائپ پکڑے ہوئے ہیں اور ان کے ہا تھ میں منگنی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے،لیکن یہ سچ نہیں ہے اگر تصویر کو بڑا کیا جائے تو صاف طور پر نظر آئے گا کہ وہ انگوٹھی دراصل پانی کی بوند ہے جو روشنی میں چمک رہی ہے۔اس کا یہ ہی مطلب ہوا کہ سلمان نے کوئی منگنی نہیں کی ہے وہ ابھی تک کنوارے ہیں،اس کے علاوہ سلمان کی جانب سے ان کی منگنی کی خبروں کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

#farmer@work #postshoot #sultan #desilaal #jaiho #lendingahelpinghand #beinghuman

A photo posted by Bina Kak (@kakbina) on