پرتیوشا خود کشی: نئے حیران کن انکشاف
فائل فوٹوممبئی :بھارتی اداکارہ پرتیوشا بینرجی کو قتل کیے جانے کی خبروں کو تقویت ملنے لگی ۔پرتیوشا بینرجی کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔ابتداءمیں بھارتی ذرائع و ابلاغ میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی اداکارہ نے خودکشی کی ہے لیکن اب سرکاری وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران کچھ اشارے اداکارہ کو قتل کیے جانے کا عندیہ دے رہے ہیں ۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرتیوشا کی خودکشی کے وقت اسکے بوائے فرینڈ راہول فلیٹ کے باہر موجود تھے اور واقعے کے بعد فوری طور پر کھڑکی سے کمرے میں جاسکتے تھے تاہم راہول نے تیس منٹ کے قریب پڑوسیوں کے بلانے میں ضائع کیے جبکہ اداکارہ کے قریب اوپر چڑھنے کیلئے کوئی ایسی چیز بھی نہیں پائی گئی کہ وہ دیوا ر سے لٹک کر خودکشی کرسکے ۔
فائل فوٹوممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی راہول ضمانت پر رہا ہے اور اسکی عبوری ضمانت کے خاتمے کے بعد ہی وہ اسکو دوبارہ گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ بناسکتی ہے ۔اس سے قبل راہول کو عدالت نے عبوری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد وہ ہسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوگئے تھے تاہم اب ان کو وہاں سے بھی ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔
ادھرپرتیوشا کی ماں شومابینرجی نے بمبئی ہائیکورٹ میں کیس کو کرائم برانچ کو منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی جسکو عدالت نے مستردکردیا ہے ۔
واضح رہے کہ پرتیوشا اپریل کی پہلی تاریخ کو اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جس کے بعد ان کے بوائے فرینڈ راہول کو مشتبہ گردانتے ہوئے پولیس کی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔