ہما قریشی بھی ہالی ووڈ دوڑ میں شامل ہونے کو بے قرار

شائع 25 اپريل 2016 05:45pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ  دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد ہما قریشی بھی ہالی وڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کو بے قرار ہیں۔

زرائع کہ مطابق وسی پور کی اداکارہ ہما قریشی نے حال ہی میں دی ممی فرنچائیز کی ایک فلم کے لئے آڈیشن دیا ہے۔ہما قریشی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہما نے ممی سیریز کے تیسرے پارٹ کے لئے آڈیشن دیا ہے جس میں مشہور ہالی وڈ اداکارٹام کروز اور سوفیا بوٹیلاان کے مد مقابل ہوں گی۔ہما فی الحال ہالی وڈ کی فلم اوکیولس کے ہندی ری میک کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے بھائی ثاقب سلیم بھی اہم کردار ادا کر یں گے۔

ٹام کروز مشہور زمانہ افسانوی کردار جیک ریچر کا سیکول بنانے میں مصروف ہیں اور مشن امپاسیبل کی اگلی قسط کے لئے پر تول رہے ہیں۔ ٹام کروز ڈاؤگ لیمن کی ڈرگ تھرلر مینا میں بھی نظر آئیں گے۔

دی ممی یونیورسل پکچرز کی ان کئی ری میکس میں سے ایک ہے جس میں بین الکائنات درندے جیسے ڈریکیولا، فرینکنسٹائن ، دی انوزیبل مین ، دی برائڈ آف فرنکنسٹائن اور ومپائر ہنٹر وین ہیلسنگ شامل ہیں۔