انڈرٹیکر کے داؤ سے بچنے والے خوش نصیب

شائع 28 اپريل 2016 06:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مایا ناز ڈبلیو-ڈبلیو-ای  سپراسٹار انڈرٹیکر وہ ریسلر ہیں جن کے نرغے میں کوئی آجاۓ تو بچ نہیں سکتا۔  لیکن آٹھ خوش نصیب ریسلر ایسے ہیں جنہوں نے ناصرف انڈرٹیکر کو چکمہ دیا بلکہ ان کے مخصوص داؤ "ٹومب اسٹون" سے بچنے میں کامیاب بھی ہوئے۔

۔ کین (گلین تھومس جیکب)

kane

جوانڈرٹیکر کے بھائی بھی سمجھے جاتے ہیں، 'ہیل ان اے سیل' میں ٹومب اسٹون سے بچ کر انہیں حیرت میں ڈال چکے ہیں۔

۔ دی ایج ( ایڈم جوزف کوپ لینڈ)

edge

ایج نے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کے ٹومب اسٹون سے دو بار بچ کر غیر معمولی پذیرائی حاصل کی۔ 

۔ شان مائکل ہیکن بوٹم

sm

شان مائکل ایک لیجنڈری ریسلر ہیں جنہون نے ڈبلیو-ڈبلیو-ای  کی پچیسویں سالگرہ پر انڈرٹیکر کو ٹومب اسٹون سے بچنے کا تحفہ دیا۔

۔ ٹرپل ایچ

tripple-h

انہوں نے مین ایونٹ ریسل مینیا میں مسلسل تین بار ٹومب اسٹون سے شولڈر اپ کر چکے ہیں۔ ان کا اصل نام پال مائکل لیوسقی ہے۔

۔ سی-ایم پنک

cmpunk

فلپ جیک بروکس، جو سی-ایم پنک کے نام سے مشہور ہیں انڈرٹیکر کے جان لیوا داؤ سے بچ چکے ہیں۔

۔ بروک لیزنر

bl

واحد ریسلر ہیں جن پر انڈرٹیکر نے ایک ہی میچ میں مسلسل کئی بار ٹومب اسٹون کو آزمایا اور وہ ہر بار بچنے میں کامیاب ہوۓ۔

۔ بٹیسٹا

batista

ڈیوڈ مائکل بٹیسٹا جونئیر، بھی ان خوش نصیبوں میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں جو بچ پاۓ۔

- برے ویٹ

bay

بریٹ وائٹ نے پہلے ہی اپنی ٹیم کے ساتھ تمام کھلاڑیوں کی ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ لیکن جب انڈرٹیکر نے ٹومب اسٹون کے پھندے میں جکڑا تو بریٹ نے شولڈر اپ کر کے انہیں سکتے میں ڈال دیا۔