اب کبھی پاکستان نہیں جاؤں گا،کبیر خان
ممبئی:بجرنگی بھائی جان کے ہدایت کار کبیر خان نے کراچی ائیر پورٹ پر ہوئے ناخوشگوار واقعے کے باعث اب کبھی پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کبیر خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارتی میڈیا میرے ساتھ (کراچی) ائیر پورٹ پر ہونے والےواقعے کو زیادہ کوریج نہ دے اس طرح دونوں طرف صر ف کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور کچھ نہیں۔
ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اب وہ دوبارہ ہمسایہ ملک پاکستان جائیں گے؟تو ان کا کہنا تھاکہ میری بیوی منی ماتھور نے مجھے سختی سے منع کیا ہے کہ میں اب کبھی پاکستان نہ جاؤں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے فلم ایک تھا ٹائیگر کے ہدایت کار کبیر خان ایک کانفرنس میں شرکت کی غرض سے کراچی (پاکستان) میں موجود تھے،یہاں موجود شوبز ستاروں کی جانب سے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور بہترین مہمان نوازی کی گئی۔
خیال رہے کہ کبیر خان نے پاکستان مخالف فلم فینٹم بناکر یہاں موجود لوگوں کے جذباتوں کو مجروح کیا تھاجس کی بناء پر پاکستان سے واپسی پر جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کچھ لوگوں کی جانب سے ان سے ناروا سلوک اختیار کیا گیااور ان کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی تھی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔