فلم باغی کے پس پردہ دلچسپ حقائق
ساجد ناڈیاوالا کی پروڈیوس کردہ فلم باغی گزشتہ روز ریلیز ہو چکی ہے ،فلم میں ٹائیگر شروف اور شردھا کپور کی ادا کاری کو مداحوں کی جناب سے سراہا جا رہا ہے۔
فلم ریلیز کے پہلے ہی دن 11کروڑ 87 لاکھ روپے کا شاندار بزنس کرکے شاہ رخ کی فین اور اکشے کی ائیر لفٹ کے ساتھ اس سال کی سب سے زیادہ بز نس کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔
فلم باغی کے پردے کے پیچھے کی چند دلچسپ حقائق ہیں جنہیں آپ ضرور جاننا چاہیں گے ۔
٭ٹائیگر شروف کی باغی کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ 1990 میں ریلیز ہوئی سلمان خان کی فلم باغی کی کاپی بنائی گئی ہے ،لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے،دونوں فلموں میں نام کے سواء کچھ بھی ایک جیسا نہیں ہے۔
٭ٹائیگر کی پہلی فلم ہیرو پنتی کے ذریعے ان کی شخصیت ایک بہت اچھے انسان کی بن گئی تھی لیکن اس فلم میں آپ انہیں ایک باغی کے روپ میں دیکھیں گے۔
٭فلم کے ولن سدھیر بابو کو یہ کردار کیسے ملا؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔سدھیر ایک جانے مانے بیڈ منٹن کے کھلاڑی ہیں،انہوں نے یو ٹیوب پر چینل بنا کر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں جنہیں دیکھ کرباغی کے پروڈیوسر اور ہدایت کار بہت متاثر ہوئےاور انہیں فلم میں کام کرنے کی آفر کردی۔
٭فلم میں شردھا کپور عام ہیروئن کی بجائے ایک مضبوط خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں ،یہ یقیناً دیکھنے والوں کیلئے ایک نئی چیز ہوگی۔
٭فلم باغی کے ٹریلر کو صرف 8 دنوں میں10 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ،اس سے ثابت ہوتا ہے فلم لوگوں میں بیحد مقبول ہو چکی ہے۔
بشکریہ:ایم ٹی وی انڈیا






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔