اپروچنگ دی ان نون کا پہلا ٹریلر جاری

شائع 30 اپريل 2016 01:53pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:مریخ کے سفر پر اکیلے نکل جانے والا خلا باز  کیسے زندگی گزارتا ہے، اس  کے لیے بنائی جارہی ہے فلم   'اپروچنگ دی  اَن نون'، فلم کے پہلے ٹریلر میں  مریخ پر جانے کا  سفر دکھایا گیا ہے۔

جہاں ایک جانب امریکی خلائی ادارہ ناسا انسان کو مریخ پر پہنچانے کے لیے تین مراحل پر مشتمل روڈ میپ تیار کررہا ہے تو وہیں ہالی ووڈ کے فلم سازوں کو مریخ کو اپنے فلموں کے موضوعات بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

میٹ ڈیمن کی کامیاب فلم "دی مارٹیئنز" (THE MARTIANS) کے بعد اب ایک اور خلا باز کی کہانی 'اپروچنگ دی  اَن نون' سامنے آگئی۔

مارک ایلیجا روسنبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم  'اپروچنگ دی  اَن نون' میں مارک اسٹرونگ،لیوک ولسن اورسینا لیتھن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

فلم کی کہانی امریکی خلا باز کی ہےجو مریخ پر ایک خصوصی مشن کے لیے تنہا جاتاہے،تاہم اس دوران کیپٹن ولیم سٹینا فورتھ کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم اپروچنگ دی اَن نون  تین جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

https://youtu.be/7ndPf_OfdLw