شردھا کپور کا گانا 'سب تیرا ' مقبول
فائل فوٹونئی دہلی:بولی وڈ کی خوب رو اداکارہ شردھا کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی خوب جوہر دکھا رہی ہیں۔حالیہ ریلیز ہونے والی فلم باغی میں شردھا نے سب تیرا اپنی آواز میں گایا ہے۔
بولی وڈ اداکارہ اس بات پر شکر گزار ہیں کہ انکے گائے ہوئے سب ہی گانے مشہور و مقبول ہوئے۔ شردھا اور ارمان ملک کا گانا سب تیرا اب سوشل میڈیا پر ایک کروڑ ویوز اکھٹے کر چکا ہے۔
آئی اے این ایس کے مطابق شردھا کا کہنا ہے کہ سب تیرا اس سال کا سب سے مقبول گانا بن گیا ہے۔ وہ اظہار تشکر الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔ وہ شکر گزار ہیں کہ ماضی میں گائے ان کے تمام گانے ہٹ ہوئے ہیں۔
شردھا کپور کے دیگر مشہور گانوں میں گلیاں (ان پلگڈ)، دو جہاں اور بے زباں پھر سے شامل ہیں۔
بشکریہ ذی نیوز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔