وزن میں کمی کی بڑی وجہ بولی وڈ،پرینیتی چوپڑا
ممبئی: اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی لانے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اس کا کریڈٹ بولی وڈ کی جانب سے ملنے والے دباؤ کو قرار دے دیا۔
ہندوستان ٹائمزکے مطابق، پرینیتی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے وزن میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے میرا وزن غیر معمولی حد تک زیادہ تھا۔پھر میں نے بولی وڈ میں قدم رکھا اور آج میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس فیلڈ کی بدولت میری شخصیت میں ایک اچھی تبدیلی آئی۔
پرینیتی نے انسٹا گرام پراپنی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا ' میں نے ساری زندگی اپنی شخصیت کو نکھارنے کی کوشش کی،پہلے لوگ مجھے دیکھ کر ہنستے تھے اور میں بھی ان کےساتھ شامل ہوجاتی تھی'۔
'تاہم میں نے اپنی شخصیت میں تبدیلی لانے کیلئے بہت محنت کی اور آج لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے یہ کیسے کیا؟کیسے میں نے اپنے وزن میں اتنی کمی کرلی؟ کیا یہ سب بولی وڈ میں کام کرنے کا نتیجہ ہے۔'
پرینیتی نے مزید کہا 'میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اداکارہ بنایا،میں جو کچھ بھی ہوں بولی وڈ کی وجہ سے ہوں'۔
'آج میں پہلے سے زیادہ با ہمت لڑکی ہوں اور یہ حوصلہ مجھے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے حاصل ہوا ۔'
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں خواتین ان سےمل کر خوش ہوتی ہیں۔'وہ مجھ سے ہاتھ ملاتی ہیں،گلے لگاتی ہیں اور مجھے بتاتی ہیں کہ میری وزن میں کمی کی جدوجہد سے وہ بہت زیادہ متاثر ہیں'۔
' موٹاپے کی شکارنوجوان خواتین جب مجھ سے یہ کہتی ہیں کہ میں ان کی آئیڈیل ہوں اور وہ مجھ جیسا بننا چاہتی ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے،اور یہ ہی میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے'۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔