بلڈ گروپس بھی آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں

شائع 02 مئ 2016 09:03am

maxresdefault

انسانی فطرت کو جاننے کے لیے کئی طریقہ کار ہوتے ہیں، ہر کوئی اپنی زاویے سے دوسرے انسان کو جانچتا ہے۔کچھ لوگ دوسروں کو ان کے انداز گفتگو سے پرکھتے ہیں، کچھ لوگ دوسروں کی شخصیت کو ان کےکپڑوں سے جانچتے ہیں۔ ہر شخص اپنے اپنے طریقوں سے دوسروں کی شخصیت کو جانچتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلڈ گروپس کے ذریعے بھی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق بلڈ گروپس بھی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ان کے ذریعے با آسانی شخصیت کو جانا جا سکتا ہے۔

بلڈ گروپس کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ آئیے جانتے ہیں۔۔۔

 A + ٭ 

اس بلڈ گروپ کے افراد بہت ساری قائدانہ صلاحیتیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ان کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں، جس کہ باعث وہ دوسرے لوگوں سے با لکل منفرد ہوتے ہیں۔

A - ٭

اس بلڈ گروپ کے افراد محنت کش اور جفا کش ہوتے ہیں، اس بلڈ گروپ کے لوگ ہر کام بہت محنت اور دل لگا کے کرتے ہیں۔یہ افراد جو بھی کام کرتے ہیں وہ بہت خوشی اور محنت سے کرتے ہیں۔

 B + ٭

اس بلڈ گروپ کے افراد دوسروں کی بہت مددکرتے ہیں اور فوراً ہی دوسروں کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ان افراد کی یہ خاصیت ان کو دوسرے لوگوں سے منفرد بناتی ہے۔

 B - ٭

اس بلڈ گروپ کے لوگ بہت خود غرض اور مطلب پرست ہوتے ہیں۔ ایسے افراد بس وقت ضرورت لوگوں سے باتیں کرتے ہیں اور جب مطلب پورا ہوجاتا ہے تو ان کوخیرآباد کہہ دیتے ہیں۔

 O + ٭

اس بلڈ گروپ کے افراد بہت رحم دل اور اچھے دل کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ افراد فوراً ہی دوسروں کی مدد کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں اور ہر ایک کام آتے ہیں، چاہے وہ ان کو جانتے ہوں کہ نہیں جانتے ہوں۔

 O – ٭

اس بلڈ گروپ کے افراد بہت تنگ نظر آتے ہیں۔ یہ افراد ہر کام میں مسئلے مسائل پیدا کردیتے ہیں جس کے باعث وہ کام ہی خراب ہوجاتا ہے۔