پشاور کے بولی وڈ سٹارز
بولی وڈ انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی اور کامیاب انڈسٹریز میں ہوتا ہے اور اس کا پورا کریڈٹ وہاں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو جاتا ہے۔
تاہم، بولی وڈ کے کچھ سپر اسٹارز مثلاً شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور دلیپ کمار وغیرہ بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں،اگر یہ نہ ہوتے تو آج بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی کامیاب ترین انڈسٹریز میں نہ ہوتا۔
بھارتی انڈسٹری کو ایک نئی زندگی بخشنے والے اداکاروں کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے یقیناً آپ جان کر حیران رہ گئے نہ۔
جی ہاں آج ہم آپ کو بھارت کےان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
شاہ رخ خان
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں۔آج اگر اس صنعت کو عالمی طور پر شہرت ملی ہے تو اس میں بہت بڑا ہاتھ شاہ رخ کا بھی ہے۔
کنگ خان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جو دنیا کے کونے کونے سے تعلق رکھتے ہیں ،لیکن شاہ رخ کاتعلق پشاور سے ہے۔
راج کپور
جب بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی بات کی جائے گی راج کپور کا نام ضرور لیا جائے گا۔انہوں نے اس نگری کو بے تحاشا کامیاب فلمیں دیں ۔
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ راج کپور نومبر 1924 کو پاکستان کے شہرپشاور میں پیدا ہوئے ۔تاہم ان کی فیملی نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا اور پھر بھارتی انڈسٹری کے ایک کامیاب دور کا آغاز ہوا۔
دلیپ کمار
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سینئر اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کا تعلق بھی پشاور سے ہے۔
تاہم پشاور کے علاوہ بھی پاکستان کے کچھ شہر ہیں جن کا تعلق بولی وڈ کے سپر اسٹارز سے ہے۔
ہرتیک روشن
جی ہاں، اس لسٹ میں ہرتیک روشن کا نام دیکھ کر آپ ضرور دنگ رہ گئے ہوں گے لیکن یہ سچ ہے کہ ان کے آباؤ اجداد بھی پاکستان سے جڑے ہیں۔
ہرتیک کے پردادا 'روشن' صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے،جب کہ ان کے داداجے اوم پرکاش کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
امیتابھ بچن
بولی وڈ کے بگ بی (امیتابھ بچن)جن کی دیوانی ساری دنیاہے، ان کے بارے میں یہ جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ ان کے والدتیجی بچن1914میں لائل پور (فیصل آباد) میں پیدا ہوئے۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔