کوشش کے باوجود وزن کم کیوں نہیں ہوتا
کوشش کے باوجود وزن کم کیوں نہیں ہوتا؟ کئی لوگ اپنے وزن سے پریشان ہو کےورزش کا سہارا لیتے ہیں۔ مگر بے تحشہ ورزش کے باوجود وزن کم نہیں کرپاتے ۔اس کی اصل وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
یہ ایک سوال ہے جس کا جواب ہر کوئی جاننا چاہتا ہو گا۔ دراصل وزن میں کمی کا دارومدار محض ورزش پر منحصر نہیں ہوتا اس کے لیئے ایک مناسب ڈائٹ پلان بنانا ضروری ہے، جس کی مدد سے آپ کو محنت کم اور نتائج زیادہ مل سکتے ہیں۔
اس کے کچھ اہم اصول ہیں جن پر عمل کر نے کے بعد ہی آپ اپنی مرضی کا وزن پا سکتے ہیں۔
٭ جبراً ورزش کرنا
ورزش ہمیشہ خوش دلی اور لگن کے ساتھ کرنے چاہئے، مجبوری اور جبری طور پر کی جانے والی ورزش آپ کو فائدہ پہنچانے کے بجائے ، آپ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ورزش کے لئے ایک مخصوص وقت مقرر کریں جس میں آپ کے اوپر کسی کام کو کرنے کا بوجھ نہ ہو، آپ کا دھیان ورزش پر مرکوز ہو نہ کہ دوسری چیزوں پر، اس طرح کی ورزش کے بعد آپ خود کو تروتازہ اور توانہ محسوس کریں گے۔
٭ مناسب خوراک
وزن کم کرنے لئے چکر میں اکثر لوگ کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں جبکہ یہ عمل با لکل درست نہیں وزن کم کرنے کے لئے کھانے پینے کو چھوڑ دینا غلط ہے۔ مناسب کھانا پینا رکھا جائے تو وزن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔لہذا اپنے کھانے پینے کے اوقات کو مقرر کیجئے کم کھائیں اور صحت بخش کھائیں، اپنے کھانے پینے میں ہلکی غذاوں کا استعمال کیجئے، چکنائی اور کاربو ہائیڈرٹیس کا استعمال کم سے کم کریں۔
٭ منصوبہ بندی
وزن کم کرنے کا دارومدار صرف کھانا پینا کم کرنا یا ورزش پر منحصر نہیں ہوتا اس کے لئے آپ کو ایک مناسب طریقہ اختیار کرنا لازم ہے۔ ڈائٹ پلان بنائیں اپنا ٹارگٹ بنائیں کہ آپ کو مہینے میں دو یا چار کلو گرام تک وزن کم کرنا ہے۔ اور اپنے کھانے پینے کے اوقات مقرر کیجئے، ورزش کے اوقات مقرر کیجئے ، صحیح طور پر کی گئی منصوبہ بندی ہی آپ کے خاطر خواہ نتائج فراہم کر سکتی ہے۔ چناچہ وزن کم کرنا ہے تو اسے دل اور لگن کے ساتھ ساتھ مناسب پلان کے تحت کم کرنے کی کوشش کیجئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔