دی جنگل بک کا شائقین کے دلوں پر راج برقرار

شائع 02 مئ 2016 04:22pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ننھنے منے بچے موگلی  کی جنگل بک بچوں اور بڑوں کو ایسی بھائی ہے کہ اب تک امریکی سینما گھروں میں مداحوں کا رش لگا ہوا ہے،فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک پچیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔

حادثاتی طور پر جنگل میں زندگی بچانے کیلئے جدوجہد کرنے والے بچے کی کہانی دی جنگل بک نے امریکی باکس آفس پر اینی میٹیڈ فلموں کے شائقین کے دل موہ لیے۔فلم نے چار کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا جبکہ تین ہفتوں کا مجموعی بزنس پچیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر رہا۔

دوہزار بارہ کی کامیاب  فلم  اسنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین کا سیکوئل دی ہنٹس مین ونٹرز کی کہانی پریوں کے دیس پر مبنی ہے جہاں نیکی اور بدی کی قوتیں آمنے سامنے آجاتی ہیں،فلم تیرانوے لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن  کی کامیڈی جوڑی کی  پہلی  فلم 'کیانو' نے تیرانوے لاکھ ڈالر بزنس کیا،فلم میں  معصوم دکھنے والی  شاطر بلی بھی دونوں فنکاروں  کے ساتھ مل کر مداحوں کو ہنسا رہی ہے۔

جولیا رابرٹس،جینیفر اینیسٹن اور جیسن سوڈیکیز کی کامیڈی فلم مدرز ڈے نے تیراسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا،فلم کی کہانی تین عورتوں کے گرد گھومتی ہے۔