انڈوں سے متعلق انوکھی معلومات
انڈے عام طور پر ہم لوگ کھانے کے شوقین تو ہوتے ہیں لیکن اس حوالے سے کچھ دلچسپ حقائق بھی ہیں جو شاید ہی ہم لوگ جانتے ہوں ،یہ دلچسپ حقائق درج ذیل میں بیان ہیں ۔
چودہ سو قبل مسیح میں مصرنے انڈوں کے کاروبار کا آغاز کیا، انڈوں کو چھوٹے غاروں میں محفوظ کیا جاتا تھا اور مرغیوں کو زیادہ تعداد میں انڈے دینے کے لئے الگ طرز کی خوراک کھلائی جاتی تھی۔
فائل فوٹوروم نے انڈوں کا آملیٹ ایجاد کیا ، انڈوں کے ساتھ شہد کو استعمال کیا گیا جس کو آملیٹ کا نام دیا گیا، رومن انڈوں کو خوش نصیبی کی نشانی سمجھتے ہیں اور اکثر اپنے گھروں کے فرش کے نیچے انڈوں کے چھلکے رکھتے ہیں۔

چین دنیا میں سب سے زیادہ انڈوں کی افزائش کرتا ہے، انیس سو چوراسی سے چین نے امریکا کو انڈوں کی افزائش میں پیچھے چھوڑ دیا اور اب دنیا میں چالیس فیصد انڈوں کی افزائش کر رہا ہے۔
فائل فوٹوامریکی سالانہ دوسوپچاس انڈے کھا تے ہیں، انڈوں کے استعمال کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے مگر ساٹھ سال قبل امریکا میں تین سو اناسی انڈے سالانہ کھائے جاتے تھے جبکہ امریکا ہی وہ واحد ملک ہے جہاں انڈوں کو دھو کر استعمال کیا جاتا ہے ، قدرتی طور پر انڈوں پر موجود خول اس کو محفوظ رکھتا ہے جس کی وجہ سے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں بھی رکھاجا سکتا ہے۔لیکن اس پر کچھ جراثیم موجود ہوتے ہیں جن کو صاف کرنے کے لئے انڈوں کو دھو کر مارکیٹ میں لایا جاتا ہے جس کے بعدیہ انڈے ریفریجریٹ کرنا لازمی ہوجاتے ہیں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔