اینی میٹڈ فلموں کے بچوں پرپڑنے والے منفی اثرات

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2016 06:54am

jungle-book-animated-cartoon-full-hd-wallpaper-image-ipod

اینی میٹڈ فلمیں شروع سے ہی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔

تاہم، ان فلموں کے موضوعات ایسے ہوتے ہیں جس کے باعث بچوں کے ذہنوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

اکثر ان فلموں کی کہانیاں ایسی ہوتی ہیں، جن سے بچے بہت اداس ہوجاتے ہیں اور منفی سوچنے لگتے ہیں۔

اس طرح ان کے دماغ پر کئی بُرے طریقے کے خیالات آتے ہیں  جس سے وہ بے حد ڈسٹرب ہوجاتے ہیں۔

اینی میٹڈ فلموں میں اکثر کہانیوں میں بچے والدین بچھڑ جاتے ہیں یا پھر والدین مر جاتے ہیں۔

ایسے موضوعات پر بنی مشہور فلموں میں سے کچھ یہ ہیں۔

٭ فائنڈنگ نیمو

باکس آفس بلاک بسٹر فائنڈنگ  نیمو  سمندری دنیا پر مبنی ہے۔کہانی میں ایک  مچھلی کا بچہ  نیمو  بچپن میں اپنی  ماں  کے مر جانے کے بعد اکیلا باپ کے ساتھ رہ رہا ہوتا ہے۔ باپ کے منع کرنے کے باوجود نیمو گہرے سمندری میں جاتا ہے ، جہاں ایک اسکوبہ ڈائیور اسے پکڑکر ساتھ لے جاتا ہے۔ اس کے بعد نیمو کا باپ  ایک اور مچھلی ڈوری کے ساتھ مل کے  نیمو کو تلاش کرنے کی مہم پر نکل پڑتا ہے اور بلا آخر بھرپور جدو جہد کے بعد کامیاب ہو جاتا ہے۔

٭ فروزن

ڈزنی کی مشہور و معروف فلم  فروزن  میں دو بہنیں اور شہزادیاں (ایلسا اور آنا)  بچپن میں والدین سے محروم ہو جانے کے بعد اپنے والد کی سلطنت کی حفاظت کرتی ہیں۔

٭ لائن کنگ

 شیروں کی زندگی پربنی اس فلم میں جنگل کا بادشاہ 'مفاسہ' کا دشمن  اور بھائی 'اسکار' اسے مار دیتا ہےاور پورے جنگل پر قابض ہوجاتا ہے۔ مفاسہ کے مرنے  کے بعد اس  کا بیٹا سمبا اپنے گھر سے بہت دور چلا جاتا ہے ، جب وہ بڑا ہوجاتا ہے تو اپنے گھر لوٹ آتا ہے اور اپنے چچا سے لڑتے ہوئے  جنگل پر حکمران بن جاتا ہے۔

٭ جنگل بک

jungle-book-animated-cartoon-full-hd-wallpaper-image-ipod

جنگل بک ایک بچے  موگلی کی زندگی پر بنائی گئی ہے ۔ فلم میں موگلی کے باپ کو شیر خان نامی ایک ٹائیگر جان سے مار دیتا ہے، جس کے بعدبگیرا نامی ایک  پینتھر   بھیڑوں کے ساتھ مل کے موگلی کی پرورش کرتا ہے۔

بعدازاں شیر خان کی موگلی سے  دشمنی ہوجاتی ہے اور وہ موگلی کو مارنے کی کوشش کرتا ہے۔ بگیرا موگلی کی جان بچانے کے لیے اس کو انسانوں نے پاس چھوڑنے جاتا ہے لیکن اس دوران وہ بلو (بھالو) سے جا ملتا ہے  اور پھر بلو موگلی کی پرورش کرتا ہے۔

٭ بیم بی

Bambi-wallpaper-bambi-8270673-905-624

بیم بی بھی نوے کی دہائی کی مشہور فلم ہے، جوکہ ہرنوں پر مبنی ہے۔جس میں بیم بی کے والد کا انتقال ہوجاتا ہےاور پھر وہ اکیلے ہی پوری دنیا کا سفر کرتا ہے۔

:کنگ فو پانڈا

kangfu1
کنگ فو پانڈاکی کہانی ایک پانڈا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں ہی اپنے ماں باپ سے بچھڑ جاتا ہے اور اس کی پرورش ایک بطخ کرتی ہے۔  فلم میں پانڈا کا نام "پو" رکھا گیا جسے شروع ہی سے کنگ فو سیکھنے کا بیحد شوق ہوتا ہے اور اسی شوق میں وہ کنگ فو کا ماسٹر بن جاتا ہے۔

یہ فلم بچوں میں بے حد مقبولیت حاصل کر چکی ہے اور اس کے دو سیکویل بھی بنائے جا چکے ہیں جنہیں بیحد شہرت حاصل ہوئی۔