شیخوپورہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،8مبینہ دہشت گرد ہلاک
لاک دہشت گرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے - فائل فوٹوشیخوپورہ :شیخوپورہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کرتے ہوئے 8مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجن میں سے 4فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں تخریب کاری کا ایک منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، بارودی مواد اورحساس مقامات کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 6 کلاشنکوف4 پستول اور6 کلو بارودی مواد شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق،سی ٹی ڈی اہلکار خفیہ اطلاع پر علاقے میں پہنچے تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کردی گئیں ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔