سورن سنگھ قتل کیس: 2 ملزمان کا اعتراف جرم

اپ ڈیٹ 05 مئ 2016 10:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بونیر:بونیر کی ایک مقامی عدالت میں سورن سنگھ قتل کیس کے 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جن میں سے 2 نے اعتراف جرم کر لیا۔

جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر اسد اللہ کی عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنما سورن سنگھ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

واردات میں ملوث 2 ملزمان بہروز اور عالم خان نے قتل کا اعتراف جبکہ باقیوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

ملزمان کے مطابق، بلدیو کمار نے عالم خان کو 3 اجرتی قاتلوں مختیار، بہروز اور اکبر علی کے ذریعے سورن سنگھ کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔