خیبرپختونخوا :ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا - فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
مردان ، بنوں ، ہری پور اور لوئر دیر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
مردان ، بنوں، ہری پور اور لوئر دیر کی مختلف ویلج کونسلرز میں جنرل اور خواتین کی نشستوں جبکہ ہری پورمیں ضلعی کونسل کی ایک نشست کیلئے پولنگ جاری ہے۔
انتخابات میں 34 ہزار 990 ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پولنگ کے لیے کل 30 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
مردان میں 5 ، بنوں میں 7 ، ہری پور 17 اور لوئر دیر میں 1 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔
پولنگ کے لیے تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ان اضلاع میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ضمنی انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔