دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مضبوط معیشت ضروری ہے،احسن اقبال

شائع 05 مئ 2016 01:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے اقتصادی راہداری منصوبہ بندی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں سی پیک منصوبے کو اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلو چستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اسلامیہ کالج میں سی پیک سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کے موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مضبوط معیشت ضروری ہے۔ دس سالوں میں پاکستان کو پچیس بہترین معیشتوں میں شامل کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مسابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے وژن دو ہزار پچیس مرتب کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دو ہزار سینتالیس میں آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہو گا۔  سی پیک میں اقصادی کارپورشن چوتھے نمبر پر ہے کیونکہ انڈسٹری کو بجلی کے بحران کا سامنا ہے ۔ نئی انڈسٹری کیلئے بجلی کے نئے منصوبے شروع کئے جایں گے ۔پاک چائنہ اقصادی راہدری میں سب سے بڑی سرمایہ کاری سندھ اور بلوچستان میں کی جا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ کوریڈور چائنہ پنجاب نہیں بلکہ چائنہ پاکستان ہے۔