وزیراعظم سکھرملتان موٹروےکاسنگ بنیاد رکھنےآج سکھرپہنچیں گے
سکھر ملتان موٹر وے، پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا حصہ ہے - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سکھر ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے آج سکھر پہنچیں گے۔
سکھر ملتان موٹر وے، پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا حصہ ہے، تقریب کیلئے روہڑی کے قریب پنڈال سجا دیا گیا۔
وزیراعظم منصوبے کا سنگ بنیاد جمعے کو گیارہ بجے رکھیں گے۔
پنڈال میں دوہزار سے زائد مہمانوں کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔
شرکا کو گرمی سے بچانے کیلئے آٹھ بڑے بڑے ائیرکنڈیشن پلانٹ نصب کیے جاچکے ہیں۔
سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات ہیں، ڈھائی ہزار سے زیادہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیز لگائی جارہی ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔