نیب نے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو گرفتارکرلیا

شائع 06 مئ 2016 08:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ:نیب نےمحکمہ بلدیات کے فنڈز میں ڈیڑھ ارب روپے کی خرد برد کے الزام میں سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

سول سیکریٹریٹ میں قائم محکمہ خزانہ کے دفتر سے ریکارڈ ضبط کر کے ریکارڈ روم سمیت دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں نیب نے کرپشن کیخلاف کارروائی کیلئے کمر کس لی ۔

محکمہ بلدیات کے فنڈزمیں خرد برد کے الزام میں نیب نے محکمہ خزانہ کےدفترپرچھاپہ مارا۔

 ترجمان کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں کیلئے جاری محکمہ بلدیات کے فنڈز میں ڈیڑھ ارب روپے خرد برد کی اطلاعات پرکارروائی کی گئی۔

کیس کی مزید تحقیقات ہوں گی اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔