ایف بی آرکی کنٹینرزگمشدگی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانےکو2ارب 34 کروڑروپےکا نقصان ہوا - فائل فوٹواسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینو نےکنٹینرزگمشدگی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانےکو2ارب 34 کروڑروپےکا نقصان ہوا، اس کارروائی میں ایف بی آرکے اہلکاربھی ملوث تھے۔
دوسو پینسٹھ کنٹینرز گمشدگی کا معاملہ ، رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوگئی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنٹینرزکی مد میں درآمدی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کے باعث نقصان پہنچا۔
کل نقصان میں سے صرف 6 کروڑ 22 لاکھ 70 ہزارروپے وصول ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنٹینرزمکمل منصوبہ بندی کے تحت 2006اور 7 کے دوران پورٹ قاسم سے غائب ہوئے۔
کنٹینرزگمشدگی پرمختلف شہروں میں 9 ایف آئی آرزدرج ہوئیں، 102افراد گرفتارہوئے ۔
جن میں 19 پرفرد جرم عائد کی گئی جبکہ تراسی کا معاملہ زیرسماعت ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کنٹینرز کے ذریعے سامان کراچی، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی ، پشاور اور افغانستان جانا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے پیش نظر کچھ نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی جبکہ بعض نے ریٹائرمنٹ لے لی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔