کوئٹہ :کرپشن ،سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی گرفتار
فائل فوٹو
کوئٹہ :نیب نے کوئٹہ میں چھاپہ مارکر سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو گرفتار کرلیا ۔
ملک میں ایک جانب پاناما لیکس اور کرپشن کے الزامات کی مارا ماری ہورہی ہے تو وہیں کرپشن کی روک تھام کیلئے نیب کے چھاپے بھی جاری ہے۔
نیب نے آج کوئٹہ میں چھاپا مار کر سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو گرفتار کرلیا۔ مشتاق رئیسانی کو محکمہ بلدیات کے فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ نیب نے شام میں مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر ساٹھ کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی اور بونڈ برآمد کرلئے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔