اپوزیشن کا وزیراعظم کے آنے تک ایوانوں کاآج پھر بائیکاٹ

شائع 10 مئ 2016 08:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی  کی اپوزیشن نے وزیراعظم  کے آنے تک دونوں ایوانوں کا آج پھر بائیکاٹ کردیا۔

پاناما لیکس پر اٹھنے والا ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اپوزیشن فرنٹ فٹ پر آ کر کھیل رہی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں پوزشین جماعتوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اعتزاز احسن ، جہانگیرترین ، غلام بلور ، شیخ رشید اوردیگراپوزیشن اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔

اپوزیشن نے آج بھی ایوان میں وزیراعظم کے پانامہ پیپرز پر دونوں ایوانوں کو اعتماد میں لینے کے مطالبے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے وزیراعظم اپنے خاندان پر لگنے والے الزامات کا جواب دیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم جمعے کو آئیں گے تو ہم بھی اسی روز آئیں گے، وزیراعظم نہ آئے تو پھر واک آؤٹ کریں گے۔

وزیراعظم ایوان میں آئیں انہیں پیار اور محبت دیں گے،پرانی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔

اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔