خیبرپختونخوا :پی کے8 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

اپ ڈیٹ 12 مئ 2016 10:12am
پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں کانٹے کا مقابلہ متوقع - فائل فوٹو پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں کانٹے کا مقابلہ متوقع - فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا  اسمبلی کے حلقے پی کے 8 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کی وفات پر خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 کے ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام سردھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔

حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی،ابتداء میں پولنگ اسٹیشن پر اکا دکا ووٹرز نظر آئےتاہم جوں جوں وقت گزرتا گیا ووٹرز کی آمد میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔

حلقے میں 15 امیدوار ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے شہزاد خان اور جے یو آئی آصف اقبال کے درمیان ہے۔

مجموعی طورپر98اسٹیشن قائم 41انتہائی حساس اور47حساس قرار دیئے گئے  ہیں۔

سیکیورٹی خدشات،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارات دیئے گئےجبکہ سیکیورٹی کیلئے 5ہزارپولیس اہلکارتعینات ہیں اور ہرپولنگ اسٹیشن پرآرمی کادستہ بھی موجود ہے۔

پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس میں 1لاکھ 36ہزار ووٹرزاپناحق رائےدہی استعمال کریں گے۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے ارباب اکبرحیات کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔