سانحہ12مئی کو 9برس مکمل،وکلاء کا ملک بھر میں احتجاج
فائل فوٹواسلام آباد:سانحہ 12مئی کو9 برس بیت گئے، لیکن آج تک نہ ہی ذمہ دار کیفر کردار تک پہنچے ہیں نہ ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوئے۔
وکلاء برادری نے سانحہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جبکہ وکلاء کی عدم پیشی کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔
لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی عدالتوں میں وکلاء سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہیں ،بارایسوسی ایشنز کی جانب سے سانحہ کے خلاف تعزیتی اجلاسوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
سندھ میں بھی وکلاء نے یوم سوگ منایا،بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے وکلاء نے ہائیکورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
بلوچستان میں بھی وکلاء احتجاج کرتے نظر آئے،عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔
پشاور میں بھی وکلاء 12 مئی کو یوم سوگ کے طور پر منا رہے ہیں۔
ملک بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔