پانامالیکس ،وزیرا عظم پیر کو خطاب کرینگے

شائع 12 مئ 2016 06:15pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پانامالیکس سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرینگے ۔ملک میں پاناما لیکس کی ہلچل جاری ہے اور اسی تناظر میں اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم نواز شریف پیر کو قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

حکومت اپنے تمام ایم این ایز کی شرکت یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے، اراکین کے اسلام آباد سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی۔

وزیراعظم جمعے کے بجائے اب پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے حاضری یقینی بنانے کیلئے وزراء ، پارلیمانی سیکریٹریز اور اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین کو بھی خط لکھ دیے گئے ہیں، اتحادیوں کو بھی سندیسے بھیجے گئے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں شرکت یقینی بائیں۔

حکومت نے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ کوئی رکن اسلام آباد سے باہر نہ جائے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔