اپوزیشن کاقومی اسمبلی کے اجلاس سے آج پھر واک آؤٹ

شائع 13 مئ 2016 09:13am
ایوان زیریں کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے پرکچھ دیرمعطل رہی  - فائل فوٹو ایوان زیریں کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے پرکچھ دیرمعطل رہی - فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے آج پھر واک آؤٹ کردیا۔ ایوان زیریں کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے پرکچھ دیرمعطل رہی ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرایازصادق کی صدارت میں شروع ہوا تواپوزیشن نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے ایوان میں نہ آنے پراحتجاجاً واک آؤٹ کیا ۔

 اپوزیشن ارکان نے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آکرحزب اختلاف کے سوالوں کے جواب دیں ۔

کورم ٹوٹا تواسپیکرنے اجلاس کچھ وقت کیلئے ملتوی کردیا اورکہا کہ کورم پوراہونے پرایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگی ۔

 بعد ازاں کورم پورا ہونے پرقومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا ۔