خالد لانگو نیب کے سامنے پیش ہونے کیلئے آمادہ
فائل فوٹو
کوئٹہ :سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لونگو کا کہنا ہے کہ وہ نیب کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔
آج نیوز سے سابق مشیر خزانہ نے ٹیلی فونک بات چیت کی ،بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی بدعنوانی نہیں کی اور ابھی وہ اپنے علاقے کے دورے پر ہیں ۔میر خالد لانگو کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ پیر کے روز نیب کے سامنے پیش ہوجائیں گے ۔
خالد لانگو کا کہنا تھا کہ ابھی وہ خالق آباد کے دورے پر ہیں اور یہاں علاقے میں موبائل سروس موجود نہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔