گونواز گو کی تاریخ نہیں دہرائیں گے ،خورشید شاہ

شائع 13 مئ 2016 05:12pm
khurshid_image فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گونواز گو کی تاریخ نہیں دہرائیں گے ۔

سپریم کورٹ کے خط کے بعد سیاسی مفاہمت کی فضا پھر ہموار ہونے لگی۔ سیاسی رہنماوٴں کے رابطوں میں تیزی آگئی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے لہجے کی ترشی بھی کچھ کم دکھائی دینے لگی۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم جواب دیں یا نہ دیں ان کی مرضی، لیکن گو نواز گو کی تاریخ نہیں دہرائیں گے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کی کراچی میں پریس کانفرنس کی ،جس میں حکومت کے خلاف ترشی کچھ کم ہونے لگی ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کو آسان راستہ دیا، مل بیٹھ کر نکالنا پڑے گا۔

انہوں نے پاناما اسکینڈل سے عالمی سیاست پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی اور پیش کی کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر ٹی او آرز بنائیں تاہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ۔

خورشید شاہ نے ایک بار پھر کہا کہ میاں صاحب کے بیٹوں نے تسلیم کیا کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں، میاں صاحب سے پھر پوچھتا ہوں کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا اور انہوں نے کتنا ٹیکس دیا۔