سیکیورٹی گارڈ قتل کیس:ن لیگ کے رہنما کی ضمانت منظور

شائع 14 مئ 2016 08:15am
شیخ روحیل اصغرکو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم - فائل فوٹو شیخ روحیل اصغرکو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم - فائل فوٹو

اسلام آباد:سیکیورٹی گارڈ قتل کیس مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی ضمانت منظور ہوگئی۔

شیخ روحیل اصغر کے خلاف سیکیورٹی گارڈ کو کچلنے کا مقدمہ متوفی سیکیورٹی گارڈ راز محمد کی اہلیہ شاہین بی بی کی درخواست اور عدالتی حکم پر درج کیا گیا تھا ۔

جوڈیشل میجسٹریٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور نے مقدمے کی سماعت کی ۔شیخ روحیل اصغر اور شریک ملزم ذوالفقار احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن شیخ روحیل اصغرکی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ مقدمے کی نقول ملزمان  میں تقسیم کردی گئیں ۔

تیس مئی کو آئندہ سماعت کے موقع پر  ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی  ۔