وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں گواہ بن گئے

شائع 14 مئ 2016 07:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

استنبول :وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر طیب اردوان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کی اور گواہ بنے۔

استنبول میں منعقدہ شادی کی تقریب اس وقت دلچسپ ہوگئی جب وزیراعظم نواز شریف کا نام گواہ کے طور پکارا گیا۔میاں صاحب اسٹیج پر آئے اور گواہ کے طور پردستخط کئے۔تقریب میں چھ ہزار افرادشریک ہوئے، جن میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ تین ممالک کے سربراہان بھی شامل تھے۔