لاہور: ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

شائع 15 مئ 2016 12:48pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:اے اين ايف نے لاہور ایئرپورٹ پر ہيروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

زرائع کے مطابق  علی عرفان نامی ملزم نے پانچ کلوہیروئن اپنے بیگ کے خفیہ خوانوں میں چھپا رکھی تھی اور مبینہ طور پر عملے کی ملی بھگت سے جہاز پر سوار ہونے میں بھی کامیاب ہو گیا تھا۔

 زرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر اے این ایف نے ملزم کو سامان سمیت پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے اتار کر گرفتار کیا۔ ملزم سکینرز سے گزر کر جہاز تک کیسے پہنچ گیا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایئرپورٹ زرائع کے مطابق ملزم کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔