زرداری دبئی چلے گئے تو بیٹا چیئرمین بن گیا،سعد رفیق

شائع 15 مئ 2016 05:34pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بہاولپور:خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پہلے دھاندلی کا ڈراما رچایا گیا، اب پاناما لیکس پر شور مچایا جارہا ہے، سیاست مذاق نہیں، کوئی کسی کو بے دخل نہیں کرسکتا۔

بہاولپورمیں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعدرفیق نے عمران خان پرطنزکے تیربرساتے ہوئےکہا کہ آف شورکمپنیوں پرشور مچانے والوں کی جب اپنی کمپنیاں منظرعام پرآئیں تو انہوں نے مؤقف ہی تبدیل کردیا۔

پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعدرفیق نے کہاکہ زرداری دبئی چلے گئے تو بیٹا چیئرمین بن گیا۔بلاول کے والد نے پیپلزپارٹی کی سیاست کو دفن کردیا۔

انہوں نے کہاکہ سازشیں ہوتی رہیں گی۔لیکن حکومت اپنا مشن جاری رکھے گی۔ جلاؤگھیراؤاوراحتجاج کی سیاست سے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی۔