لاہور:ٹیچرز یونین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

شائع 16 مئ 2016 05:58am

فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومتی ٹیم کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دو روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ایک ہفتے میں تمام معاملات طے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

لاہور چیئرنگ کراس پر پنجاب ٹیچرز یونین کا مطالبات کے حق میں  30 گھنٹے سے زائد دھرنا محکمہ ایجوکیشن سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔

مطالبات کی منظوری کی خبر اساتذہ کرام کے لیے خوشی کی لہر ثابت ہوئی اور انہوں  نے جشن منایا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ دو روز سے جاری ان کی جدوجہد آج رنگ لے آئی جس پر وہ نہایت خوش ہیں۔

وزیر تعلیم رانا مشہود کی ہدایت پر ٹیچرز کے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات بھجوائے گی۔

تاہم ٹیچرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اس بار بھی ٹال مٹول سے کام لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے۔