تمام جماعتوں کو اظہار خیال کا موقع دیا جائے،نعیم الحق

شائع 16 مئ 2016 10:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی طے کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ  تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اظہار خیال کا موقع دیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ  وزیراعظم کی تقریر کے بعد  عمران خان اور دیگر رہنما اظہار خیال کریں گے اگر موقع نہ دیا گیا تو بدمزگی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر واک آؤٹ کا فیصلہ اپوزیشن اجلاس میں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 'عمران خان کا مورال بلند ہے'۔