پانامالیکس ،قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری

اپ ڈیٹ 16 مئ 2016 03:26pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔ وزیرا عظم نواز شریف اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ۔اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف پانامالیکس سے متعلق اہم پالیسی بیان دینگے ۔

اپوزیشن نے چند سوالات ڈرافٹ کیے ہیں ،اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم ایوان میں ان سوالات کا جواب دیں ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم سوالات کا جواب نہیں دینگے ۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی شریک ہیں۔