فیصل آباد:زیرتعمیر مکان کی چھت منہدم،ماں جاں بحق
فائل فوٹوفیصل آباد:فیصل آباد میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں جاں بحق جبکہ 2 بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق ،3 منزلہ عمارت کی چھت خستہ حال ہونے کی وجہ سے گری، جس نے پوری عمارت کو زمیں بوس کر دیا۔
گھرمیں موجود 30 سالہ نجمہ، اس کے 2 بچے اور ایک مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔
جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نجمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔